حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : زندگی میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی ۔ ایسا ہی ایک واقعہ سکندرآباد کے علاقہ رانی گنج کی ایک خاتون کے ساتھ ہوا ۔ ارونا ادیگے نامی خاتون کو اس کے شوہر نے اس کے مرنے سے پہلے اسے چند باتیں بتائی تھی جس کو اس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر عمل کیا اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے مسلسل محنت اور جدوجہد کو برقرار رکھا ۔ نومبر 2023 میں شوہر کے انتقال کے بعد سے ارونا نے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے مختلف کام انجام دیا ۔ لیکن اس نے کبھی کسی کے سامنے بھیک نہیں مانگی ۔ ارونا نے خانگی بس میں کنڈکٹر اور پھر کھانے کی ڈیلیوری کے کام کو انجام دیا ۔ اس کے بعد ارونا نے آٹو چلانا سیکھا اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے اس پیشہ کو برقرار رکھتے ہوئے آٹو چلا رہی ہیں ۔ ارونا نے کرایہ پر آٹو حاصل کر کے چلانا شروع کیا اتفاقی طور پر نامعلوم سارقین نے اس کا آٹو سرقہ کرلیا تھا تین ماہ بعد آٹو آخر کار شمس آباد سے برآمد کرلیا گیا ۔ ارونا اگلے تعلیمی سال سے دونوں بچوں کو کسی سرکاری ہاسٹل میں تعلیم فراہم کرنے کا منصوبہ کررہی ہیں اور اسے ابھی تک بھی ڈبل بیڈ روم حاصل نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ کرایہ کے مکان میں زندگی گزار رہی ہیں ۔ ارونا اپنی اس کامیاب زندگی کا سہرا اپنے مرحوم شوہر کو دیتی ہے جس سے اسے مرنے سے قبل ہمت دلائی تھی ۔۔ ش