راوت جوڑے کی استھیاں گنگا کے سپرد

   

ہریدوار؍دہرا دون۔ آنجہانی سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کی استھیوں کو ہفتہ کے روز اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ہر کی پَیڑی کے وی آئی پی گھاٹ پر گنگا میں وسرجن کیا گیا۔دہلی سے راوت جوڑے کی استھی کلش لے کرسی ڈی ایس کی بیٹیاں کریتکا اور تارینی صبح تقریباً 11 بجے ہریدوار کے وی آئی پی گھاٹ پہنچیں، جہاں فوجی اعزازات اور رسومات کے ساتھ استھیاں گنگا میں بہائی گئیں۔ وسرجن کا عمل مایارام پانڈا فرم کے آدتیہ وششت اور ابھینو وششت نے مکمل کیا۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے ٹمٹا، ریاستی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال، بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک، کابینی وزیر سوامی یتیشرانند، ہریدوار کی میئر انیتا شرما، رشی کیش کی میئر انیتا ممگئی وغیرہ موجود تھے ۔