راچہ کنڈہ پولیس کو سب سے زیادہ خون کا عطیہ دینے پر ایوارڈ

   

گورنر سوندرا راجن نے ایڈیشنل ڈی سی پی شامیر کو ایوارڈ حوالے کیا
حیدرآباد۔/14 جون، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے راچہ کنڈہ پولیس کو سب سے زیادہ خون کا عطیہ دینے کا ایوارڈ عطاء کیا۔ ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی پی سی اے آر شامیر نے گورنر سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ کمشنر راچہ کنڈہ مہیش بھگوت ( آئی پی ایس ) جنہوں نے پولیس کے یادگاری ہفتہ تقاریب کے دوران خود خون کا عطیہ دیا تھا اور راچہ کنڈہ سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین اور شہریوں کو خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دی تھی۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ خون کا عطیہ راچہ کنڈہ حدود میں دیا گیا ہے۔ گذشتہ سال بھی گورنر نے راچہ کنڈہ پولیس کو خون کے عطیات کے سلسلہ میں تہنیت پیش کی تھی۔ گورنر جو کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی تلنگانہ اسٹیٹ برانچ کی صدر ہیں انہوں نے پولیس کی جانب سے خون کے عطیہ کے سلسلہ میں کامیاب مساعی اور ترغیب کی ستائش کی۔ ر