راکیش روشن پر حملہ کرنے والا علی بودیش گینگ کا تیز نشانہ باز گرفتار

,

   

ممبئی۔ مہارشٹرا پولیس نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ سال2000میں بالی ووڈ ڈائرکٹر راکیش روشن پر حملے میں ملوث تیزنشانہ باز اور نامور مجرم کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

پولیس اہلکاروں کے بموجب مذکورہ ملزم 52سالہ سنیل وی گائیکوڈ کو تھانے کے کلوا علاقے کے پارسیک سرکل سے جمعہ کے روز9بجے گرفتار کیاگیاہے۔

سنٹرل کرائم یونٹ کے سینئر انسپکٹر انل ہناراؤ نے کہاکہ ”پارسیک سرکل علاقے میں گائیکواڈ کی آمد کے متعلق ہمیں جانکاری ملی۔ اس کے متعلق ہم نے اس کو پکڑنے کے لئے جال بچھایا“۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ ملزم کے خلاف قتل کے گیارہ اور اقدام قتل کے 7معاملات درج ہیں۔ اس میں سے ایک اقدام قتل کا واقعہ راکیش روشن کے ساتھ 2000میں پیش آیاتھا“

سال2000میں راکیش روشن کے پر حملہ کیاگیاتھا
اداکار سے ہدایت کار بننے والے راکیش روشن پر2000جنوری میں ممبئی کے ویسٹ سنتاکروز علاقے کے تلک روڈ پر ان کے آفس کے قریب حملہ کیاگیاتھا۔

دو نامعلوم حملہ آور کوان کے دفتر کے باہر انتظار کررہے تھے‘ ان پر نشانہ لگاکر دو گولیاں داغنے کاکام کیا‘ اس میں سے ایک دائیں ہاتھ میں لگی جبکہ دوسری گولی ان کے سینے میں لگی۔ جیسے ہی ہدایت کار زمین پر گرے‘ مذکورہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

صدمے سے جلدی صحت یاب ہونے والے راکیش روشن اپنے کار میں بیٹھ کر سنتاکروڑ پولیس اسٹیشن پہنچے۔مذکورہ اہل کار نے کہاکہ”گائیکوڈ کو ایک قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ ناسک جیل میں بند تھا۔ اسی سال جون میں وہ 28دنوں کی پیرول پر باہر آیاتھا“۔

ہناراؤ نے کہاکہ ”وہ توقع کررہے تھا کہ پیرول کا وقت مکمل ہونے کے بعد جیل واپس لوٹ جائے گا۔ مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔ پچھلی رات گرفتارہونے تک وہ چھپا ہوا تھا“

علی بودیش کے ساتھ وابستگی
سرکاری عہدیداروں نے بموجب وہ سال1999اور2000کے درمیان سرگرم رہا ہے او رکئی جرائم میں ملوث تھا۔

اسکی وابستگی علی بودیش اور سبھاش سنگھ ٹھاکر کی گینگ سے رہی ہے۔ وہ راکیش روشن پر ہوئے حملے میں بھی ملوث تھا

YouTube video

علی بودیش ہندوستانی میں جبری وصولی کاسرغبہ اور انڈورلڈ ڈاؤن ہے جو فی الحال بحرین میں رہ رہا ہے۔ وہ زیادہ تر1990کے دہے میں سرگرم رہا ہے