راہل گاندھی نے حکومت سے مشرق وسطی میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا

   

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پروازوں کا انتظام کریں اسلئے کہ وہ وطن واپسی کے لئے بے چین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبائی مرض کی وجہ سے اور مشرق وسطی میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے مزدور بہت پریشانی میں ہیں۔

کوویڈ 19 بحران اور مشرق وسطی میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں ہندوستانی کارکن شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کو لازمی طور پر ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی گھروں کو پہنچانے کے لئے پروازوں کا اہتمام کرنا چاہئے اور انکی مدد کرنی چاہیے، اور اس کے سلسلے میں الگ الگ منصوبے مرکزی حکومت کو بنانے چاہیے۔۔