احمد آباد ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں دوسرے ونڈے میں پہلے بیٹنگ کیلئے مدعوکئے جانے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سوریا کمار یادو کی نصف سنچری اور کے ایل راہول کی ذمہ دارنہ بیٹنگ بدولت 237/9 رنز اسکورکئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا اور روہت شرمان نے اننگز کے آغاز کیلئے اپنے ساتھ بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر رشپھ پنت کو ساتھ لایا لیکن یہ نیا تجربہ کامیاب نہ ہوسکا ۔ہندوستانی ٹیم کے سرفہرست تین بیٹرس روہت (5 )، پنت (18 ) اور ویراٹ کوہلی (18 ) رنزہی بناسکے ۔پنت جوکہ مڈل آرڈر میں تیزی سے رنز بناتے ہیں انہیں آج اننگز کے آغاز کا موقع دیا گیا لیکن وہ 34 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے صرف18 رنز ہی اسکور کرپائے ۔43 کے مجموعی اسکورپر روہت ، پنت اور کوہلی کے نقصانات کے بعد کے ایل راہول جو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی انہوں نے سوریا کمار کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے 91 رنز کی پارٹنر شپ نبھا کر ہندوستان کو مقابلے میں واپس لانے کی کوشش کی ۔راہول اس موقع پر 48 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے اوروہ رن آوٹ ہوئے ۔سوریا نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے ۔جوزوف اور اسمتھ نے فی کس دو وکٹ لئے۔