راہول نے تشویش کا اظہار کیا‘ کہاکہ کویڈ کی نئی قسم ایک سنگین خطرہ ہے

,

   

راہول گاندھی نے حکومت کے ٹیکہ اعداد وشمار کو بھی تنقید کانشانہ بنایاہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کرونا وائرس کی ایک نئی قسم پر ایمرجنسی کے ضمن میں تشویش ظاہر کی اور استفسار کیاکہ حکومت ملک کی عوان کو ٹیکہ تحفظ فراہم کرے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اومیکران نام کے نئے قسم کے جان لیوا وائرس پر عالمی تشویش کے اظہار اور اس کی تشویشناک قسم میں درجہ بندی کرنے کے بعد یہ بیان سامنے آیاہے۔ ہیش ٹیگ امیکران کا استعمال کرتے ہوئے گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ”نئی قسم ایک بڑا خطرہ ہے۔

اب وقت ہے حکومت ہند اپنے ملک کے لوگوں کوٹیکہ سکیورٹی کی فراہمی پر سنجیدگی اختیار کرے“۔انہوں نے حکومت کے ٹیکہ لگانے کے اعداد وشمار پر بھی سوال کھڑا کیا اور کہاکہ ”خراب ٹیکہ انداز تعداد کو ایک شخص کی تصویر کے پیچھے نہیں چھپایاجاسکتا ہے“۔

ملک کے کویڈ ٹیکہ سند پر وزیر اعظم کی تصویر چسپاں ہے۔گاندھی نے ایک چارٹ بھی شیئر کیاجس کا عنوان”ہندوستان کا ٹیکہ موازانہ“۔اس چارٹ کے بموجب اب تک ملک کی 31.19فیصد آبادی ٹیکہ کی دونوں خوارک لگائی ہے۔

اس میں دعوی کیاگیا ہے کہ پچھلے ہفتہ 6.8ملین ٹیکہ فی یوم درج کئے گئے ہیں جبکہ ڈسمبر کے ختم تک ساری اہل آبادی کوٹیکہ یافتہ بنانے کے لئے23.3ملین فی یوم درکار ہے۔

مذکورہ دن کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کی نئی قسم کے متعلق تفصیلات‘ اس کے کردار اور مختلف ممالک میں اس کے پڑرہے اثرات سے آگاہ کیا۔

مذکورہ وزیراعظم نے عہدیداروں کو ”ہنگامی نئے شواہد“ کی روشنی میں عالمی سفری تحدیدات میں نرمی کے منصوبوں کو ازسر نو جائزہ لیں