راہول کا جھیرم ویلی میں شہید قائدین اور سپاہیوں کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج کے دن چھتیس گڑھ کے قبائلی علاقے جھیرم وادی میں 2013 کے نکسل حملے میں شہید ہونے والے کانگریسی لیڈروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ‘‘ہم نے 2013 میں جھیرم وادی میں نکسلیوں کے حملے میں اپنے بہت سے کانگریسی ساتھیوں اور جوانوں کو کھو دیا۔ ہم اپنے محب وطن ساتھیوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم ان کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔’’قابل ذکر ہے کہ 25 مئی 2013 کو چھتیس گڑھ کی جھیرم وادی میں کانگریس کی پریورتن یاترا پر نکسلیوں نے حملہ کیا تھا، جس میں ریاستی کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں سمیت کئی کارکنان اور فوجی شہید ہوگئے تھے ۔