راہول کا عنقریب دورۂ مہاراشٹرا راوت کا بیان

   

ممبئی : شیوسینا ایم پی سنجے راوت نے آج کہاکہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اُنھیں بتایا ہے کہ وہ عنقریب مہاراشٹرا کا دورہ کریں گے۔ راوت جن کی پارٹی مہاراشٹرا میں این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اقتدار میں شریک ہے، اُنھوں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں راہول سے ملاقات کی۔ وہ آج راہول کی میزبانی میں اپوزیشن کے قائدین کی ناشتے پر میٹنگ میں بھی شریک ہوئے۔