جھالاواڑ : کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا راجستھان کے پہلے دن کا دورہ آج صبح جھالاوار ضلع کے کالیتلائی سے شروع ہوئی۔رات کے قیام کے بعدراہول نے صبح 6 بجے ضلع کے رائے پور کے قریب کالی تلائی سے اپنا سفر شروع کیا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوتاسارا اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھچاریاواس، وزیر مملکت برائے سینک ویلفیئر راجیندر سنگھ گودھا، سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ، ایم ایل اے کرشنا پونیا اور دیویا مدیرنا اورپارٹی کے کئی عہدیداران کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ساتھ چلتے رہے ۔ راہول کی بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کے لیے سڑک کے دونوں طرف بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور یاترا کے راستے میں مختلف مقامات پر یاترا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس درمیان راہول نے لوگوں کا ہاتھ ہلا کر سلام قبول کیا۔یاترا جھلراپٹن کے بالی بوردا چوک پہنچی گئی اور وہاں دوپہر میں توقف کیا ۔