راہول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آسام میں سیلاب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔ راہول نے ٹویٹ کیا کہ آسام میں شدید سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں اور لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ آسام کے مختلف حصوں میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے ، جس سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 27 اضلاع میں 6.6 لاکھ افراد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر اورکم از کم 9افراد فوت ہوگئے۔