حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی راہول گاندھی کے خلاف بی جے پی کی انتقامی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہوگی ۔ لوک سبھا کی رکنیت سے نا اہل قرار دینے کی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں کانگریس کے لیے نئی نہیں ہیں ۔ راہول گاندھی نے بھی کہا کہ سچائی کے راستہ پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ملک کو آزادی دلانے والی کانگریس ہے اور جلد ہی سچائی سامنے آئے گی ۔ نفرت کے خاتمہ کے لیے بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے بی جے پی خوفزدہ ہے اور راہول کے خلاف سازش اور گھٹیا سیاست کررہی ہے ۔ ملک کے عوام بی جے پی کو آنے والے دنوں میں سخت جواب دیں گے اور بی جے پی کو سبق سکھائیں گے ۔ کانگریس پارٹی اور سارا ملک راہول گاندھی کے ساتھ ہے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ سچائی کی جیت ہوگی اور بی جے پی کا زوال یقینی ہے ۔۔ ر