راہول گاندھی مایوس ، کانگریس کا ایجنڈہ ہنوز 1971 ء کا :ارون جیٹلی

   

نئی دہلی ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی مایوس نظر آتے ہیں ۔ ان کے جھوٹے بیانات رافیل سودے اور کاروباری گھرانوں کے قرضوں کی معافی غلط ثابت ہوئے ہیں ۔ راہول گاندھی نے محسوس کرلیا ہے کہ وہ انتخابی ناکامی کا سامنا کریں گے ۔ اس لئے اپنی ایک فیس بک تحریر میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے تحریر کیا کہ کانگریس اپنے 1971 ء کے ایجنڈہ پر موجودہ انتخابات لڑرہی ہے اور اسے محسوس ہوگیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی ۔ ارون جیٹلی نے دعویٰ کیا کہ نیا ہندوستان مثبت ہندوستان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ راہول گاندھی ، ارون کجریوال ، ممتا بنرجی اور تلگودیشم جیسا منفی نظریہ نہیں ہے۔