راہول گاندھی نے تیل کی بڑھتی قیمتوں‘ رافائیل معاہدے پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا

,

   

اس سے قبل جون4کو مذکورہ وائناڈ رکن پارلیمنٹ نے مرکز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کیوں مرکز رافائیل معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) کی جانچ کے لئے تیار نہیں ہے۔


نئی دہلی۔کانگریس قائد نے منگل کے روز تیل کی بڑھتی قیمتوں اور رافائیل معاہدے پر مرکز کو گھیرے میں لیا او رکہاکہ جولوگ حکومت پر سوال اٹھارہے ہیں انہیں جیل میں ڈالاجارہا ہے۔

ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے کانگریس قائد نے خانہ پوری کرنے کے لئے زوردیا کہ ”خانہ پوری رافائیل برائے دوستی‘ ٹیکس اکٹھا کرنا‘ تیل مہنگا‘ اندھی فروخت پی ایس یو پی ایس بی‘ سوالات کرنا تمہیں جیل میں ڈال سکتا ہے‘ مودی حکومت ہے۔۔۔۔۔۔۔؟‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے عام ہندی زبان میں یہ ٹوئٹ کیا۔

اس سے قبل جون4کو مذکورہ وائناڈ رکن پارلیمنٹ نے مرکز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کیوں مرکز رافائیل معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) کی جانچ کے لئے تیار نہیں ہے۔

فرانس کی جانب سے 59,000کروڑ کے رافائیل معاہدہ جو ہندوستان کے ساتھ 2016میں ہوا ہے جس کے تحت 36جنگی جہازوں کو ڈاسالٹ تیار کرے گا‘ میں مبینہ بدعنوانی کی جانچ کے آغاز کے بعد

قبل ازیں کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالانے ہفتہ کے روز اس رافائیل معاہدے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) تحقیقات کی مانگ کی تھی۔ کانگریس نے کہاکہ مجوزہ پارلیمانی اجلاس میں اس معاملے کو اٹھایاجائے گا۔