راہول گاندھی نے موبائل ٹفن سنٹر پر دوسے بنائے

   

جگتیال ۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راہل گاندھی نے بس یاترا کے ذریعہ جگتیال دورے کے موقع پر کریم نگر سے جگتیال شاہراہ ملیال ایکس روڈ پر موبائل ٹفن سینٹر پر اپنے ہاتھ سے چار دوسے بناکر پی سی سی صدر ریونت ریڈی کو کھلائے اور خود بھی کھالئے اور پارٹی قائدین کارکن عوامی توجہ کا مرکز بنے اور وہاں پر ٹفن سینٹر مالک اور کاکنوں سے ملاقات کی۔ اسی طرح راہل گاندھی نے تاڑ سندے کے کارکنوں کے ساتھ کچھ وقت بتایا اور ایک بچے کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔