دورہ کے انتظامات کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کی ملاقات
حیدرآباد۔2 ۔ مئی (سیاست نیوز) اے آئی سی سی قائد راہول گاندھی 7 مئی کو چنچل گوڑہ جیل پہنچ کر این ایس یو آئی کے صدر بی وینکٹ اور دیگر 17 محروس کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں پروگرام کی اجازت کے لئے احتجاج کرنے پر این ایس یو آئی کارکنوں پر گرفتار کر کے 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ این ایس یو آئی کارکنوں نے ضمانت کیلئے درخواست داخل کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد راہول گاندھی کے پروگرام کو قطعیت دی گئی۔ جیل میں محروس کانگریس کارکنوں سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کیلئے صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی کی قیادت میں وفد نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے درخواست حوالے کی۔ جگا ریڈی ، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، انجن کمار یادو، ونود ریڈی ، انیل کمار یادو ، سمپت کمار اور دوسروں نے سپرنٹنڈنٹ کو مکتوب حوالے کرتے ہوئے راہول گاندھی کو محروس کارکنوں سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کی۔ سپرنٹنڈنٹ چنچل گوڑہ جیل نے اس معاملہ کا جائزہ لینے کا تیقن دیا۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی نے جیل پہنچ کر کارکنوں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ این ایس یو آئی کے صدر بی وینکٹ کے علاوہ 17 کارکن جیل میں محروس ہیں۔ ملاقات کا انتظام کرنے کیلئے سپرنٹڈنٹ جیل سے خواہش کی گئی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ جیل حکام کو آزادانہ طورپر فیصلہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے عثمانیہ یونیورسٹی میں پروگرام کی اجازت کیلئے وائس چانسلر سے نمائندگی کی گئی۔ طلبہ تنظیمیں اورجہد کار راہول گاندھی کے دورہ کے حق میں ہے۔ کے سی آر کے دباؤ کے تحت عثمانیہ یونیورسٹی حکام نے پروگرام کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرس سے ملاقات کیلئے جانے والے کارکنوںکو مختلف مقدمات کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی جگا ریڈی نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی حکام کی پابندیوں کے باوجود راہول گاندھی کو یونیورسٹی کا دورہ کرایا جائے گا اور وہ طلبہ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی امن و ضبط کی صورتحال کیلئے حکومت ذمہ دار ہوگی۔ ر