راہول گاندھی کا انتخاب منسوخ کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

   

نئی دہلی، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کی جیت کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت چہارشنبہ کو دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔ کانگریس لیڈر کے خلاف الیکشن لڑنے والی اور سولر گھپلے کی ملزم سریتا ایس نائر نے مسٹر گاندھی کے انتخابی کو چیلنج کیا ہے ۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہری کیش رائے کی بینچ نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست والا خط موصول ہونے کے بعد معاملے کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔نائر نے کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے انتخابات کی درخواست مسترد کئے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے ۔ انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ امیٹھی کے الیکشن افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی قبول کرلیا تھا۔