راہول گاندھی کا ‘اٹل ٹنل’ کے حوالہ سے مودی پرنشانہ

   

نئی دہلی:کانگریس صدر راہول گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی پر مستقل حملہ آور ہیں اور انہوں نے آج سرنگ کے حوالہ سے ان پر نشانہ لگایا۔ گاندھی نے آج ٹوئٹ کیا‘‘ محترم وزیر اعظم ، تنہا سرنگ میں اپنے ہاتھ ہلانا چھوڑ دو ، اپنی خاموشی توڑو۔ سوالوں کا سامنا کرو ، ملک آپ سے بہت کچھ پوچھ رہا ہے ۔’’ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مودی نے ہفتہ کے روز ہماچل پردیش کے روہتانگ میں دنیا کی سب سے بڑی ‘اٹل ٹنل’ کا افتتاح کیا۔ یہ سرنگ 9.02 کلومیٹر لمبی ہے ، جو منالی اور لاہول اسپیٹی وادی سے جوڑتی ہے ۔ اس سرنگ سے منالی اور لاہول اسپیٹی وادی سال بھر ایک دوسرے سے جڑے رہ سکیں گے ۔کانگریس مودی حکومت کے حال ہی میں زراعت سے متعلق تین قوانین پر جارحانہ مؤقف اپنا رہی ہے ۔ ان قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے تین دن تک پنجاب میں ٹریکٹر ریلی نکالی ، اور پھر منگل کو یہ ریلی ہریانہ پہنچی۔ گاندھی کا یہ سفر دہلی میں اختتام پذیر ہونا ہے ۔