راہول گاندھی کی آج تروپتی میں پوجا اور ریلی

   

تروپتی ( اے پی ) 21 فبروری ( پی ٹی آئی ) کانگریس صدر راہول گاندھی تروپتی کے مندر میں کل پوجا کرینگے ۔ کل ہند کانگریس سکریٹری سی ڈی میاپن نے بتایا کہ راہول گاندھی دوپہر میں رینی گنٹہ ائرپورٹ پہونچیں گے اور پھر مندر پہونچیں گے ۔ تروپتی میں پوجا کے بعد وہ تارک راما اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے ۔ مسٹر میاپن آندھرا پردیش امور کے نگران ہیں ۔ ریلی میں امکان ہے کہ راہول گاندھی ریاست کو خصوصی موقف دینے کے مسئلہ پر اظہار خیال کرینگے ۔ اپنی ریلی میں وہ دوسرے مسائل پر بھی اظہار خیال کرینگے اور شام میں دہلی واپس ہوجائیں گے ۔