راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 19 جون کو کانگریس کا میگا جاب میلہ

   

گاندھی بھون میں 100 کمپنیوں کی شرکت، رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) کانگریس رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو نے کہاکہ راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 19 جون کو گاندھی بھون میں میگا جاب میلہ منعقد کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انیل کمار یادو نے کہاکہ 100 مختلف کمپنیوں کے نمائندے میگا جاب میلہ میں حصہ لیں گے اور اہل امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خانگی شعبہ میں روزگار فراہم کرنے کے لئے اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے ابھی تک تقریباً ایک لاکھ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کئے ہیں۔ کانگریس قائد راہول گاندھی تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات اور نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے حق میں جدوجہد کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت وعدے کے مطابق روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ نریندر مودی نے ہر سال 2 کروڑ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 12 سال کی تکمیل کے باوجود نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ نریندر مودی کو زائد مدت تک وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے کے لئے مبارکباد دینے کے بجائے اُن کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے۔ اندراماں گاندھی، جواہرلال نہرو، راجیو گاندھی اور نرسمہا راؤ کے دور میں شروع کی گئی اسکیمات کا نام تبدیل کرتے ہوئے مودی حکومت کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہتی ہے۔V/1