راہول گاندھی کے جموں اور سری نگر میںدو بڑے پروگرام : رجنی پاٹل

   

سری نگر : جموں وکشمیرامورکی کانگریس انچارج رجنی پاٹل نے اتوار کے روز کہاکہ یوٹی میں جتنی جلد ممکن ہو سکے اسمبلی چناو ہونے چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے جموں اور سری نگر میں سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔رجنی پاٹل نے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیر سے شروع ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ راہو ل گاندھی کٹھوعہ ، سانبہ سے ہوتے ہوئے جموں پہنچیں گے اور ستواری چوک میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ راہل گاندھی اُدھم پور سے ہوتے ہوئے بانہال وارد ہونگے اور وہاں سے وادی کی اور رخ کریں گے ۔اُن کے مطابق راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے کانگریس نے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی ، تاریگامی ، مظفر شاہ اور دوسرے لیڈران شرکت کر رہے ہیں۔