حیدرآباد۔4۔ مئی (سیاست نیوز) کانگریس کے قائد راہول گاندھی کے 6 اور 7 مئی کو دورہ تلنگانہ کے انتظامات کے سلسلہ میں کانگریس نے 10 علحدہ کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کمیٹی کے ناموں کو قطعیت دی ہے۔ استقبالیہ کمیٹی کے صدرنشین ریونت ریڈی ہوں گے جبکہ 34 قائدین کو اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اے آئی سی سی پروگرام عمل آوری کمیٹی کے صدرنشین اے مہیشور ریڈی کی قیادت میں کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں 20 ارکان شامل کئے گئے ۔ دیگر کمیٹیوں میں میڈیا اینڈ پبلسٹی کمیٹی ، جلسہ عام کی نگرانکار کمیٹی ، پروٹوکول کمیٹی ، عثمانیہ یونیورسٹی آرگنائزنگ کمیٹی ، ہیلی پیاڈ کمیٹی ، اسٹیج کمیٹی ، پارکنگ اور گراؤنڈ کمیٹی ، میڈیکل ایمرجنسی ٹیم اور پارلیمانی حلقوں کی سطح پر عوام کو منتقل کرنے کے لئے کمیٹیاں شامل ہیں۔ ریونت ریڈی نے ان کمیٹیوں میں تمام سینئر قائدین کو نمائندگی دی ہے۔ ر