مسلمانوں کیلئے بھی جلسہ وڈکلریشن کی تجویز، راہول کا مثبت ردعمل
حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) ورنگل جلسہ میں کانگریس قائد راہول گاندھی کے روبرو سابق وزیر محمد علی شبیر نے ایمانی حرارت اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کیلئے بھی تحفظات اور دیگر وعدوں پر مبنی ڈکلریشن کا مطالبہ کیا۔ راہول گاندھی نے تقریر میں کہا کہ آئندہ جلسہ درج فہرست قبائل کا ہوگا، جس میں 10 فیصد تحفظات کیلئے جدوجہد کی جائیگی۔ راہول کے بعد محمد علی شبیر نے مائیک سنبھالا اور کہاکہ تلنگانہ میں مسلمان 14 فیصد ہیں اور کے سی آر نے 12 فیصد مسلم تحفظات کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا۔ 12 فیصد تحفظات کیلئے مسلمانوں نے کانگریس سے امیدیں وابستہ کی ہیں۔ لہٰذا انہیں مایوس نہ کیا جائے۔ محمد علی شبیر نے راہول گاندھی سے مخاطب ہوکر کہا کہ آئندہ جلسہ میں گریجن طبقات کے ساتھ مسلمانوں کیلئے بھی ڈکلریشن جاری کیا جائے، جس میں تحفظات اور دیگر وعدے شامل ہوں۔ مسلمانوں کو بھی بھروسہ دلایا جائے۔ راہول گاندھی نے محمد علی شبیر کی بغور سماعت کی اور مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ ر