راہول گاندھی کے روڈ شو کو کامیاب بنانے کی اپیل

   

آرمور18/اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور حلقہ اسمبلی سے کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ونئے کمار ریڈی آرمور پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں کیا اور 20اکتوبر کو آرمور میں راہول گاندھی کے ہونے والے روڈ شو کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پرضلعی صدر کانگریس پارٹی موہن ریڈی اور دیگر نے بھی مخاطب کیا اس اجلاس میں سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانگریس قائیدین میر رحمت علی ماجد وینکٹیش محمد حبیب محمود علی رحمت خان اور دیگر موجود تھے ۔