راہول گاندھی کے پروگرام میں تبدیلی ‘6 اور 7 مئی کو دورہ تلنگانہ

   

ماہ رمضان کے پیش نظر محمد علی شبیر کی تجویز سے اتفاق، گاندھی بھون میں پارٹی کے سینئر قائدین کا اجلاس
حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد محمد علی شبیر کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد کانگریس قائد راہول گاندھی کے پروگرام میں معمولی تبدیلی کرکے عیدالفطر کے بعد 6 اور 7 مئی کو قطعیتدی گئی ۔ کانگریس ہائی کمان اپنی توجہ تلنگانہ پر مرکوز کرچکی ہے۔ راہول گاندھی حال میں دو مرتبہ تلنگانہ کانگریس قائدین کو دہلی طلب کرکے ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل سے واقفیت اور پارٹی استحکام پر تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ پارٹی قائدین کی اپیل پر راہول نے تلنگانہ کا دورہ کرنے سے اتفاق کیا تھا تب یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 27 اور 28 اپریل کو راہول گاندھی تلنگانہ پہونچیں گے۔ 27 اپریل کو ورنگل میں جلسہ سے خطاب کریں گے اور 28 اپریل کو حیدرآباد میں قائدین سے تبادلہ خیال کریں گے۔ محمد علی شبیر نے شب قدر کا حوالہ دیتے ہوئے 25 اور 26 اپریل کو پروگرام میں تبدیلی کی اپیل کی تھی۔ تلنگانہ کانگریس امور انچارج مانکیم ٹیگور نے آج سینئر قائدین کا اجلاس طلب کیا۔ راہول کے دورے تلنگانہ، گرمی کی شدت اور ماہ رمضان کا جائزہ لیا گیا۔ محمد علی شبیر نے عیدالفطر کے بعد پروگرام منظم کرنے کا مشورہ دیا جس سے اتفاق کرلیا گیا۔ 6 مئی کو ورنگل میں جلسہ عام ہوگا اور 7 مئی کو راہول گاندھی حیدرآباد میں پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ ن