راہول گاندھی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کی کوشش

   

ورنگل ڈکلیریشن کے بعد کانگریس کے سرگرم کارکنوں میں نیا جوش

بودھن ۔ کانگریس پارٹی کے سینئیر قائد راہول گاندھی کے دورہ ورنگل کے بعد یہاں بودھن کے کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکنوں میں نیا جوش ابھر کر آیا ۔ حلقہ اسمبلی بودھن سے تعلق رکھنے والے کاگنریس پارٹی کے سرگرم کارکن کیپٹن کروناکر ریڈی نے راہول گاندھی کے پیام کو عوام تک پہونچانے بودھن میں مہم کا آعاز کردیا یہاں انہوں نے رنگل ڈکلریشن سے کسانوں و عوام کو واوقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی برسر اقتدار آتے ہی سب سے پہلے بندنظام شوگر فیاکٹری شکر نگر اور اس کے دیگر یونٹس کو چالو کردیا جائے گا اور بلا کسی امتیاز کسانوں کے دو لاکھ روپئے قرض معاف کردئے جائیں گے ۔ اور مستقل طور پر گرانی کو قابو میں لانے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔لیکن کروناکر ریڈی نے کہا کہ قومی سطح پر بھکڑ اٹھی گرانی کی آگ پر قابو پانے بی جے پی سرکار بے بس ہوچکی ہے ۔ علاقائی سیاسی جماعتیں صرف گرانی کے خلاف واویلا ہی کرسکتی ہے ۔ موجودہ حالات میں صرف کانگریس پارٹی میں ریاست و ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور فرقہ پرستی کو قابو میںلاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر گرتے ہوئے انڈین کرنسی کی قیمت اور معیار کو بحال کرنے کانگریس پارٹی کو اقتدار پر لانا بے حد ضروری ہے ۔