راہول 180 کی رفتار سے رنز بنانے کے قابل بیٹر محمد سراج کی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے

   


نئی دہلی۔ آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کا خیال ہے کہ کے ایل راہول بہترین کھلاڑی ہیں جب وہ اس رویہ کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں کہ ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اور ایسا ہو تو بھر وہ بہت ہی جاندار کھلاڑی ثابت ہوتے ہیں اور رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح بیٹنگ کرنی چاہیے۔ایشیا کپ اور جنوبی افریقہ کے خلاف رواں سیریز کے دوران راہول کا اسٹرائیک ریٹ ناقدین کے نشانے پر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان کے پاس ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے صرف 107 رنز تھے لیکن راہول نے بہت سست بیٹنگ کی اور 56 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ واٹسن نے پی ٹی آئی سے کہا کہ راہول کو آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران پہلی ہی گیند سے جارحانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ واٹسن نے کہا کے ایل راہول میرے پسندیدہ بیٹر ہیں اور وہ اس قسم کے بیٹر جس کو مجھے کھیلتے ہوئے دیکھنا پسند ہے۔ میرے مطابق کے ایل راہول جب جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں تو اپنی بہترین بیٹنگ کرتے ہیں۔ وہ کھیل کو آگے لے جاتا ہے اور اسے کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ مجھے انہیں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ اس کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ پھر وہ زیادہ خطرہ مول لیے بغیر 180 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا سکتا ہے۔ اگر وہ آسٹریلیا میں ایسا کر سکتا ہے تو بہت سے بولرس مشکل میں پڑ جائیں گے۔
جسپریت بمراہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت زخمی ہونے کے باعث سوالیہ نشان بن گئی ہے لہذا ہندوستانی فاسٹ بولنگ کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ واٹسن کی بھی یہی رائے ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اگر بمراہ ورلڈ کپ کے لیے فٹ نہیں ہیں تو ان کی جگہ محمد سراج کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔ واٹسن نے کہا ہندوستان کے پاس یقینی طور پر ایسے بیٹرس ہیں جو آسٹریلیائی حالات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں لیکن سب سے بڑا سوالیہ نشان ان کی فاسٹ بولنگ کے بارے میں ہے۔ ہندوستانی بولرس کسی بھی قسم کی وکٹوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہوں لیکن بمراہ کے بغیر کیا ان کے فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر پائیں گے؟خاص کر آخری اوورز میں دباؤ کے حالات۔ مخالف ٹیم ہندوستان کی اس کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ واٹسن نے کہا کہ بمراہ کی غیر موجودگی میں ہندوستان کو ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر سکے۔ انہوں نے کہا یہ واقعی تشویش کی بات ہے ہندوستان کے پاس فاسٹ بولرس نہیں ہے اور اگر بمراہ ٹیم میں نہیں ہیں تو سراج ایک اچھا متبادل ہوگا۔