رجسٹریشن کیلئے آدھار تفصیلات طلب کرنے کو ہائی کورٹ میں چیلنج

   

حیدرآباد۔تلنگانہ ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے زرعی اور غیر زرعی اراضیات و جائیدادوں کے رجسٹریشن کیلئے آدھار تفصیلات پر اصرار کرنا کسی بھی قانون کے تحت درست نہیں ہے۔ حکومت دھرانی پورٹل پر اراضیات اور جائیدادوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے تفصیلات طلب کررہی ہے جو آدھار ایکٹ کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گذار نے آدھار تفصیلات اور کاسٹ کی تفصیل کو لازمی قراردینے سے متعلق حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کہاکہ آدھار اور کاسٹ کے علاوہ ارکان خاندان کی تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔ جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس وجئے سین ریڈی نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کی سماعت کے بعد اس سلسلہ میں اپنے عبوری احکامات کو مزید توسیع دی ہے۔