رجنی کانت ان دنوں اپنی آنے والی فلم جیلر کی وجہ سے کافی بحث میں ہیں۔

   

حیدرآباد۔ جنوب اور بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری سے غیر معمولی نام کمانے والے سوپر اسٹار رجنی کانت ان دنوں اپنی آنے والی فلم جیلر کی وجہ سے کافی بحث میں ہیں۔ رجنی کانت اس فلم سے ایک بار پھر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ہر روز اس فلم کے حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ سے متعلق بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں، یہ جان کر رجنی کانت کے مداح کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ رجنی کانت نے خود اپنے مداحوں کو اس فلم کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ تو آئیے جانتے ہیں فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی۔سوپر اسٹار رجنی کانت بالی ووڈ سے لے کر جنوبی ہند تک کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔رجنی کانت کی فین فالوونگ اب بھی کسی نوجوان اسٹار سے کم نہیں ہیں۔ رجنی کانت 71 برس کے ہو چکے ہیں لیکن اس عمر میں بھی وہ اپنی اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنا دیتے ہیں۔ دریں اثنا، اب رجنی کانت کی فلم جیلر سے متعلق ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ رامیا کرشنن نے اس فلم کی شوٹنگ اور دیگر چیزوں کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔بالی ووڈ خبری سے بات کرتے ہوئے رامیا کرشنن نے کہا کہ میں اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ 15 اگست سے شروع ہوسکتی ہے۔ ابھی تک اس فلم کی شوٹنگ سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر نیلسن دلیپ کمار فلم جیلر کو ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن مرکزی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ایشوریا اور رجنی کانت کے علاوہ شیوکارتھیکیان، رامیا کرشنن شیوراج کمار اور پرینکا موہن بھی نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ اس سیپہلے رجنی کانت اور ایشوریہ رائے فلم روبو میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور وہ فلم کافی کامیاب ہوئی تھی۔