رجنی کانت کی نریندر مودی کو مبارکباد

   

چینائی۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹامل فلموں کے سوپر اسٹار رجنی کانت نے پنجشنبہ کو وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی پارٹی کی زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ۔ 62سالہ اداکار رجنی کانت نے اپنے ٹوئیٹ پر لکھا کہ ’’ عزت مآب مودی جی ، مبارک آپ نے یہ کردکھایا ‘‘ ۔ گذشتہ سال رجنی کانت نے مودی کے خلاف بعض باتیں کہی تھیں جن سے ایسا لگتا تھا کہ مودی کافی طاقتور آدمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک آدمی کے خلاف 10آدمی ہوں تو ان میں سے کون طاقتور ہوسکتا ہے؟ رجنی کانت نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ ایک سیاسی جماعت قائم کریں گے اور ٹاملناڈو کے 2021 کے انتخابات کی 234سیٹوں پر مقابلہ کریں گے ۔ رجنی کانت ایک معروف و مشہور فلم اداکار ہیں ان کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی سیاسی جماعت قائم نہیں کی ۔ ان کے ناقدین کا خیال ہے کہ رجنی کانت کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف ہے ۔

کانگریس راہول کو باعزت سبکدوش کردے :بسواس شرما
نئی دہلی ۔ 23مئی ( سیاست ڈاٹ کام) آسام فینانس منسٹر او ر بی جے پی لیڈر ہیمنت بسواس شرما نے چہارشنبہ کو کہا کہ کانگریس کو چاہیئے کہ راہول گاندھی کو اب باعزت طور پر پارٹی سے سبکدوشی دے دیں ۔ ہندوستان میں مودی لہر اٹھنے کے سبب بی جے پی حلیف این ڈی اے کو 300 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی ملی ہے اور کانگریس تقریباً 50نشستوں سے پیچھے چلی گئی ہے ۔ شرما نے کہا کہ وہ زندگی میں تقریباً 20دفعہ راہول گاندھی سے ملاقات کرچکے ہیں اور انہیں افسوس ہے کہ یو پی اے چیرمین سونیا گاندھی نے ان پر غیر ضروری صدارت کا بوجھ ڈال دیا ہے اور ان کا تعلق ایک خاص اہل طبقہ سے ہے اور وہ اپنے ساتھیوں کی عزت کرنا نہیں جانتے اور راہول کو اب سیاست سے سبکدوش کردینا چاہیئے تاکہ آئندہ سے کوئی اپوزیشن باقی نہ رہے اور آئندہ 25برس تک بی جے پی حکومت کرسکے اور راہول کے بجائے کوئی منتخب کانگریس لیڈر ہی صدارت کا اہل ہے نہ کہ خاندانی وراثت کا اس میں دخل ہو ۔