رحمان نام سن کر پنڈت نے آخری رسوم ادا کرنے سے کر دیا انکار، پڑھیں پھر کیا ہوا؟

,

   

کولکاتہ کے شمشان گھاٹ میں اس وقت لوگ حیران رہ گئے جب شمشان گھاٹ کے ملازمین نے گاریا شری رام پور کی رہنے والی خاتون کی آخری رسوم ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ دراصل، ملازمین نے خاتون کے مذہب کو لے کر سوال اٹھائے جس کے بعد ہنگامہ بڑھ گیا۔

اے ای سومے کی خبر کے مطابق، ہندو کنبہ سے تعلق رکھنے والی آدیتی رحمان (69) نے اپنے عاشق مکلیشور رحمان کے ساتھ شادی کی تھی۔ شادی کے لئے آدیتی نے اپنا مذہب بدل کر اسلام قبول کر لیا تھا۔ پیار اور محبت کی وجہ سے آدیتی نے مذہب تو بدل لیا لیکن وہ ہندو دیوی ۔ دیوتاؤں کی پوجا کرتی رہی۔ آخری وقت میں آدیتی کی خواہش تھی کہ اس کی آخری رسوم ہندو رسم ورواج سے ادا کی جائے۔ مکلیشور اور اس کے دوستوں نے گریا شمشان گھاٹ میں اس بارے میں وہاں موجود ملازمین کو بھی بتایا لیکن انہوں نے آخری رسوم کرنے سے انکار کر دیا۔ آخر میں معاملہ ٹی ایم سی کونسلر انوپ چکرورتی کے پاس پہنچا اور ان کی مداخلت کے بعد ہی آدیتی کی آخری رسوم ادا کی جا سکی۔

آدیتی کے شوہر مکلیشور نے بتایا کہ ان کی کوئی بھی اولاد نہیں ہے۔ آدیتی بھگوان کرشن اور گنیش کی خدمت کیا کرتی تھیں۔ مکلیشور نے بتایا کہ آدیتی نے اپنی پوری زندگی بھگوان کی خدمت میں ہی وقف کر دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آدیتی نے کہا تھا کہ میرے جانے کے بعد انہیں بھی بھگوان کی خدمت کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک اس کے نقش قدم پر چلوں گا۔