برسبین: آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ ان دنوں پھر ایک مرتبہ تنقیدوں کی زد میں ہیں جیسا کہ سڈنی ٹسٹ کے دوران انہوں نے ہندوستانی بیٹسمین رشبھ پنت کی بیٹنگ کریز کو چھیڑا تھا لیکن اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میں مایوس اور حیرت زدہ ہوں کیوں کہ سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر جو واقعہ ہوا تھا اس کے متعلق جو ردعمل آیا۔ اسمتھ نے کہا کہ کھیل کے دوران ہم اکثر بولروں کے قدموں کے نشان اور بیٹنگ کریز کے ساتھ اس طرح کا بڑتائو کرتے ہیں لیکن سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر ہونے والے واقعہ کے بعد جو ردعمل آیا اس نے مجھے حیرت زدہ اور مایوس کردیا ہے۔