رسم اجرائی ایس ایس سی کوئسچن بینک انگلش میڈیم برائے مارچ 2019

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) اور بہادر پورہ زون کے اساتذہ کے اشتراک سے تیار کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک ( پراکٹس پیپرس ) انگلش میڈیم کی رسم اجرائی 9 جنوری ، بروز چہارشنبہ 4-15 ساعت شام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں عمل میں آئے گی ۔ پروفیسر اکبر علی خاں سابق ڈین فیکلٹی آف کامرس عثمانیہ یونیورسٹی اور سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی اس تقریب کے مہمان خصوصی اور پروفیسر عبدالرحمن موظف اگریکلچر یونیورسٹی اور شری ٹی روی کمار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ کنوینر جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے صدور مدارس ، اساتذہ طلباء وطالبات اور سرپرستوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ جناب ایم اے حمید اس تقریب کی نظامت کریں گے ۔ متعلقہ اسکول کے لیٹر پر صدور مدارس اور اساتذہ کو اور اسکول کے بونافائیڈ سرٹیفیکٹ پر ان پراکٹس پیپرس کی کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی ۔۔