جے پور۔ ایک 35 سالہ خاتون جسے یہاں کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال میں جھلسنے کے بعد داخل کروایا گیا تھا، منگل کی رات فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اس کے کچھ رشتہ داروں نے مبینہ طور پر آتش گیر مواد ڈال کر اسے جلا دیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (جے پور ۔ دیہی) منیش اگروال نے کہا کہ یہ واقعہ 10 اگست کو رائسر تھانہ علاقہ میں پیش آیا، جہاں رقم کے تنازعہ پر خاتون انیتا کے رشتہ داروں نے اسے آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور علاج کے دوران کل رات خاتون کی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرمیندر یادو نے کہا کہ بیان کی بنیاد پر ان کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔