رشتہ دار لڑکی کی موت پر طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ ماریڈ پلی پولیس کے مطابق 21 سالہ دیویندر اس کی رشتہ دار لڑکی کی موت سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ سنجیوا نگر علاقہ ماریڈپلی کے ساکن کشٹیا کا بیٹا دیویندر اپنے ماموں کی بیٹی کی موت سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ یہ لڑکا اس لڑکی سے محبت کرتا تھا جو فروری 2019 ء میں فوت ہوگئی اور شدید ذہنی تناؤ کے عالم میں اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔