رشوت ستانی کیس ‘ شیخ پیٹ کی خاتون تحصیلدار گرفتار

   

حیدرآباد ۔8۔ جون(سیاست نیوز) اے سی بی نے شیخ پیٹ منڈل کی خاتون تحصیلدار سی ایچ سجاتا کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ 7 جون کو اے سی بی نے شیخ پیٹ کے ریونیو انسپکٹر کو 15 لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا ۔ اس کارروائی کے دوران اے سی بی نے خاتون تحصیلدار سجاتا کے مکان پر دھاوا کیا تھا جس میں بھاری نقد رقم اور طلائی زیورات برآمد کئے تھے ۔ آج تحقیقات کے سلسلہ میں سجاتا کو اینٹی کرپشن بیورو کے دفتر نامپلی طلب کیا تھا اور بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا ۔ انہیں عدالت انسداد و رشوت ستانی میں پیش کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ بنجارہ ہلز ایک اراضی کے معاملہ میں جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کیلئے خالد نامی شخص سے 50 لاکھ روپئے رشوت طلب کئے تھے اور 15 لاکھ کی رقم حاصل کرنے کے دوران آر آئی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔