رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں سرکاری عہدیداران گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 4 اگست ( سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ کے دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بدعنوان عہدیدار اور ایک ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق رنگاریڈی ضلع کے جوائنٹ ڈائرکٹر شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ آفس کے رام موہن راؤ اور آفس سب آرڈینٹ شکیل احمد کو گرفتار کرلیا ۔ میلہ سومیا نامی ایک ریٹائرڈ لکچرر ساکن منصورآباد کی شکایت پر اے سی بی نے کارروائی انجام دی ۔ سپرنٹنڈنٹ رام موہن نے سرکاری کام کی انجام دہی کیلئے اختیارات کا بیجا استعمال کرتے ہوئے 40ہزار روپئے رشوت طلب کیا تھا اور اس رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور اس نے رشوت کیلئے اپنے آفس کے سب آرڈینیٹ شکیل احمد کو شامل کیا تھا ۔ اے سی بی نے دونوں عہدیداروں اور ملازم کو اے سی بی کو خصوصی عدالت میں پیش کردیا ۔ع