رشی جی آپ بہت یاد آرہے ہو، کاش آپ واپس آتے: بالی ووڈ اداکار آنجہانی رشی کپور کیلئے لتا منگیشکر کا درد بھرا پیام

,

   

حیدرآباد: بالی ووڈ کی بزرگ گلوکارہ لتا منگیشکر نے پچھلے دنوں دنیا سے چل بسے بالی ووڈ سوپر اسٹار آنجہانی رشی کپور کو بے انتہاء یاد کرتے ہوئے یہ خواہش ظاہر کی کہ رشی جی کاش آپ قرض فلم میں واپس آئے جیسا لوٹ آتے۔ لتا جی نے یہ بات ٹوئٹر پر کہی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”رشی جی! آپ بہت یاد آرہے ہو اور ہمیشہ یاد آتے رہیں گے۔ یہ سوچنا پاگل پن سا لگے گا مگر کاش ایسا ہوسکے کہ جیسے آپ قرض فلم میں واپس آئے تھے ویسے اصل زندگی میں واپس آئیں تو کتنا اچھا ہو“۔ لتا منگیشکر جی اس کے ساتھ اس فلم کا ایک گانہ بھی اپلوڈ کیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پرانی تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں رشی کپور صرف تین چار مہینے کے تھے اور لتا منگیشکر جی انہیں اپنے ہاتھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 اپریل چہارشنبہ کو رشی کپور اس دنیا سے چل بسے جبکہ اس سے ایک دن قبل بالی ووڈ ایک اور اداکار عرفان خان کا انتقال ہوا تھا۔