رشی کپور و عرفان خان کے انتقال پر دتاتریہ کا اظہار تعزیت

   

حیدرآباد 30 اپریل ( سیاست نیوز ) گورنر ہماچل پردیش بنڈارو دتاتریہ نے بالی ووڈ فلم شخصیتوں رشی کپور اور عرفان خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ دو دنوں میں دو بڑے اداکاروں کا گذر جانا فلمی دنیا کیلئے بڑا نقصان ہے ۔ گورنر نے کہا کہ بالی ووڈ نے دو ہمہ جہتی اور زندہ دل شخصیتوں کو کھودیا ہے ۔ انہوں نے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ۔