رعیتو بندھو کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں4754 کروڑکی منتقلی

   


حیدرآباد۔/8جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی رعیتو بندھو اسکیم کے تحت گذشتہ چند دنوں میں 56 لاکھ 58 ہزار 484 کسانوں میں 4754 کروڑ 64 لاکھ روپئے کی رقم جاری کی گئی۔ وزیر زراعت نرنجن ریڈی کے مطابق آج ایک دن میں 187847 کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں 426.69 کروڑ روپئے منتقل کئے گئے۔ 8 لاکھ 53 ہزار ایکر اراضی کیلئے یہ امدادی رقم جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر مستحق کسان کو رعیتو بندھو کی امدادی رقم منتقل کرے گی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے زراعت کو منافع بخش بنانے کا جو اعلان کیا تھا اس کے مطابق اقدامات جاری ہیں۔ کورونا وباء کے دوران مسائل کا شکار کسانوں کو حکومت نے رعیتو بندھو امدادی رقومات کے ذریعہ راحت دی ہے۔ نرنجن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات ملک بھر کیلئے مثالی ہیں۔ ہندوستان کی کوئی بھی ریاست تلنگانہ کی طرح فلاحی اسکیمات کا دعویٰ پیش نہیں کرسکتی۔ ر