حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع کے راچرلہ منڈل میں ایک شادی کی تقریب میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس کے بعد دلہن کے والد نے شادی منسوخ کردی ۔ تفصیلات کے مطابق مارکا پورم ضلع کے راچرلہ منڈل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بارات نکالی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور دوست وغیرہ رقص کرنے لگے اور دلہے کو بھی رقص کرنے کو کہا لیکن دلہے نے رقص کرنے سے انکار کردیا ۔ دونوں خاندان کے افراد نے دلہن کو بھی رقص کرنے کے لیے راضی کرلیا ۔ جیسے ہی وہ رقص کرنے تیار ہوئی دلہے نے اسے روک دیا اور سب کے سامنے ڈنٹنے لگا ۔ دلہے کا یہ رویہ دلہن کے والد کو پسند نہیں آیا اور اس نے شادی کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دلہن کو کار سے اتار کر اپنے افراد خاندان کے ہمراہ گھر کے لیے روانہ ہوگیا ۔ دلہن کے والد نے کہا کہ شادی سے پہلے ہی دلہے کا رویہ ایسا ہے اگر شادی کے بعد بھی یہی رویہ رہا تو اس کی بیٹی کی زندگی خراب ہوسکتی ہے ۔۔ ش a/b