رقمی لین دین کا تنازعہ ‘ بہنوئی نے برادرنسبتی کا قتل کردیا

   

حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) رقمی لین دین کا تنازعہ قتل کا سبب بن گیا۔ جہاں بہنوائی نے برادر نسبتی کا قتل کردیا ۔ یہ سنسنی خیز واردات پرانے شہر کے علاقہ نوری نگر بنڈلہ گوڑہ میں پیش آئی۔ اطلاع پر بنڈلہ گوڑہ پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا ۔ پتہ چلا ہے کہ پولیس نے قاتل کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقتول کی شناخت تصور علی اور قاتل کی محمد پپو کی حیثیت سے کرلی گئی۔ ان کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے جو آپس میں سالے بہنوائی تھے۔ محمد پپو اور اس کے برادرنسبتی تصور علی میں رقمی لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ دونوں نوری نگر میں مقیم تھے اور ایک ہیر کٹنگ سلون چلایا کرتے تھے۔ آج بحث و تکرار کے بعد پپو نے تصور علی پر حملہ کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس محمد غوث نے مقام واردات کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ورکرس کے تعلق سے دونوں میں تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع