رقمی معاملات کے تنازعہ میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : رقمی معاملات میں دو پارٹنرس کے درمیان تنازعہ ایک پارٹنر کے قتل کا سبب بن گیا ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ شریف الشیخ اس کے پارٹنر عمر فاروق شیخ نے قتل کردیا ۔ شریف الشیخ کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے جو یہاں گچی باولی کے علاقہ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے لیبر کیمپ میں رہتا تھا ۔ شریف اور عمر دونوں پارٹنر تھے اور آپسی حصہ داری میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کنٹراکٹر کی حیثیت سے کام کرتے تھے 20 اور 21 جنوری کی رات دیر گئے دونوں میں جھگڑا ہوا اور کافی دنوں سے ان کے درمیان رقمی لین دین کے معاملہ میں تنازعہ چل رہا تھا اس دوران عمر فاروق شیخ نے چکلے سے شریف الشیخ کے سر پر حملہ کردیا اور وہ اس حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔