رمضان المبارک کو لے کر ائی ایم ائی ایف نے جاری کی ہدایات، ائی ایم ائی ایف کے رکن کی اے بی پی سے خصوصی بات چیت

,

   

انڈین مسلم فور انڈیا فرسٹ نے رمضان المبارک کو لے کر خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، اسی جماعت کے ایک رکن ایس وائی قریشی نے اے بی پی سے خصوصی بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ضروری سمجھا کہ ہم اپنے سماج کےلیے ہدایات جاری کریں، اسلئے کہ یہ بہت ضروری چیز ہے، ہر کوئی اسکے بارے میں نہیں جانتا، لوگ بغیر پڑھے لکھے ہوتے ہیں، اور ان لوگوں کو سمجھانا اور ہدایات جاری کرنا ہمارے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہدایات علماء سے بات چیت کرکے تیار کی گئی ہے جو ہماری جماعت میں 14/15 کی تعداد میں موجود ہیں، چونکہ رمضان المبارک کے مہینے میں وہ لوگ بھی مسجدوں میں اتے ہیں جو سال بھر نہیں اتے اور مسجدیں بھری ہوتی ہے، ہم نے کہا ہے حکومت ہند جو ہدایات جاری کی ہیں اس پر سختی سے عمل کیا جائے، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام عبادات گھر میں ہی ادا کی جاۓ تو کہ کویڈ-19 کے خطرات سے ہم بچ سکیں۔

انہوں مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔

YouTube video