رمضان کے بعد طاقت کیساتھ میدان میں ہونگے: فضل الرحمن

   

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد ہم پہلے سے بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ نے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب تنہا تھے تب بھی ملک کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے، اب بھی اگر کوئی اکا دکا ادھر ادھر ہو جائے تو پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔