رمضان کے دوران 10 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب

,

   

ریاض۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران کورونا کے 10800 مریض دواخانوں سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر روانہ کردیے گئے ہیں۔یہ اب تک شفا پانے والوں کا 84 فیصد ہیں۔ وبا کے آغاز سے لے کر اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں 12737 مریض کورونا سے شفا پاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے معاملات کے حوالے سے 30 فیصد تک پہنچ گئی۔ مملکت میں کورونا کے 40 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ اب تک ہوچکے ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے جوکہ255 تک محدود ہے۔یاد رہے کہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد صحت پانے والوں کے مقابلے میں بے حد کم ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے رمضان کے شروع میں توجہ دلائی تھی کہ ا?ئندہ ایام میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا اور جلد کورونا کی وبا سے نجات پالیں گے۔دریں اثناسعودی عرب کے پانچ علاقے نئے کورونا وائرس سے پاک ہوگئے۔ان علاقوں میں جتنے افراد وائرس میں مبتلا ہوئے تھے تمام صحت یاب ہوچکے۔وزارت صحت نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ العقیق، ریاض الخبرا اور ام الدوم میں کورونا کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ احد رفیدہ میں کورونا سے متاثر ہونے والے چار مریض بھی شفایاب ہوگئے۔ سیھات میں بھی 2 مریض ریکارڈ پر آئے تھے وہ بھی صحت یاب ہوگئے۔