رمن الزامات پر معافی کا مانگیں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی: بھوپیش

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپوں سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ وہ الزامات کے لیے معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ مسٹر بگھیل نے آج یہاں ہیلی پیڈ پر ملاقات کے پروگرام کے لیے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ نے ان پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کا اے ٹی ایم ہونے اور کوئلے پر 25 روپے فی ٹن وصولی کے الزامات کو یا تو ثابت کریں یا پھر عوامی طور پر معافی مانگیں، بصورت دیگر وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔ ڈاکٹر سنگھ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کون ڈر رہا ہے ، کون ڈرتا ہے ، خوف تو ان کے دماغ میں ہے ۔ ان کا ایک ہی کام باقی رہ گیا ہے دہلی جاکر حکام کی، سرکار کی شکایت کرنا۔