رمیش کمار نے ریپ والے تبصرے پر معافی مانگ لی

   

بیلگاوی :کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق اسپیکر کے آر رمیش کمار نے خواتین کے بارے میں اپنے تبصرے پر جمعہ کو معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرناٹک اسمبلی میں ایک انگریزی کہاوت کا ذکر کیا تھا اور ان کا ارادہ خواتین کی توہین یا اسمبلی میں کسی بھی طرح کی توہین کی صورتحال پیدا کرنے کا نہیں تھا۔ ہم کوئی بھی تبصرہ کرتے ہیں جسے سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کر دیا جاتا ہے ۔ میں اس پر اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتا’۔مسٹر کمار نے یہاں اسمبلی میں کہا، ‘مجھے کوئی فخر نہیں ہے ۔ میں ایک بہت ہی سادہ پس منظر سے آتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ عزت کے ساتھ زندگی گذارنے کی کوشش کی ہے ۔ میں کسی کو چیلنج کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یہاں تک آپ (وشیشور ہیگڈے کاگیری) کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اگر میرے انگریزی محاورے سے کسی کو، خاص طور پر خواتین کو تکلیف پہنچی ہے تو مجھے اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے ۔