رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی عنقریب شادی

   

اس سال کی سب سے بڑی خبر یہ آئی ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی گھنٹیاں بجنے والی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کا رومان اب آؤٹ ڈور شوٹنگس سے حدیں پار کرکے باہر آچکا ہے۔ اب اخبارات و رسائل میں دونوں کے رومانس کی خبریں خوب پڑھی جارہی ہیں۔ میڈیاکی جانب سے ہر بار اس رومانس کے بارے میں پوچھا جارہا ہے لیکن اب یہ بات الگ ہے کہ دونوں نے ابھی تک اس بات کا خلاصہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی تصدیق کی ہے یہاں اس بات کا تذکرہ کرتے چلیں کہ عالیہ کو رنبیر کے والدین رشی کپور اور نیتو کپور بہت پسند کرتے ہیں اور عالیہ نے رشی کپور کی بیماری کے علاج جو ان دنوں نیویارک میں جاری ہے کو دیکھنے کے لئے کئی بار نیویارک جاچکی ہیں۔ یاد دلاتے چلیں کہ نیتو اور رشی کے رومانس کے چرچے بھی اسی طرح ہوا کرتے تھے۔ 1974 سے 1989 کے درمیان رشی اور نیتو نے ایک ساتھ کوئی 15 فلمیں کی تھیں اور بعد میں دونوں نے شادی کرلی۔