رنبیر کپور نے اپنی فیس30 سے بڑھا کر 65 کروڑ کردی

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے اپنے کیرئیر کی اب تک کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم انیمل دے کر خودکو ایک بار پھر ثابت کردیا ہے۔ اگرچہ رنبیر نے کئی سوپرہٹ فلمیں دی ہیں لیکن انہیں پہلے کبھی انیمل جیسی کامیابی نہیں ملی۔ اس فلم نے انہیں ٹاپ اسٹارزکی فہرست میں شامل کیا ہے اور اپنے کام سے لوگوں کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔ تاہم کئی لوگوں نے انیمل میں دکھائے جانے والے تشدد پر سوالات اٹھائے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ فلم ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی سینما گھروں میں لاکھوں کی کمائی کر رہی ہے۔ اس فلم کی شاندارکامیابی کے بعد اب خبر آرہی ہے کہ رنبیرکپور نے اپنی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ انیمل کی کامیابی کا اثر نہ صرف باکس آفس بلکہ رنبیرکپور کی فیس میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رنبیر نے اپنی فیس 30 سے بڑھاکر 65 کروڑ روپے کردی ہے۔ تاہم رنبیر سے پہلے بڑے ستارے بھی ایسا قدم اٹھا چکے ہیں۔ ستارے اکثر اپنی فلموں کے ہٹ ہونے کے بعد ایسا کرتے ہیں۔